موصل کے مزید کئی علاقے آزاد کرالئے گئے


موصل کے مزید کئی علاقے آزاد کرالئے گئے

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی مشترکہ کارروائی میں موصل کے کئی اہم علاقے داعش کے وجود سے پاک کردیے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق قادمون یا نینوا( نینوا ہم آرہے ہیں) کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کی موصل میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔

عراقی فوج نے موصل کے السویس، سنحاریب اور الزراعه نامی محلوں کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

موصل کے بائیں جانب کارروائی کرتے ہوئے النعمانیہ، الجزایر ، الدرکزلیه اور العطشانہ نامی علاقوے بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرادئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں میں عراقی فوج کی کارروائی میں موصل کے 9 محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری