عراق اور افغانستان میں مداخلت امریکہ کی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، ٹرمپ

خبر کا کوڈ: 1300042 خدمت: دنیا
ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان پر قبضے کو امریکہ کا بدترین فیصلہ قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان میں مداخلت امریکہ کی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا۔

ٹرمپ نے شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا بھی ذکر کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کے دولت مند ساحلی ملکوں کو محفوظ علاقوں کے قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب اخبار بوسٹن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد ایشیا سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیوں کااشارہ دیا ہے تاہم وہ شمالی کوریا، بھارت اور پاکستان سے متعلق پالیسی میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ ایک حالیہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے غیرمقبول نومنتخب صدر بن گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی کے سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ 4 دہائیوں میں غیرمقبول ترین صدر ہوں گے۔

    تازہ ترین خبریں