اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

خبر کا کوڈ: 1300106 خدمت: دنیا
سرکوب فلسطینیان

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے ام الحیران پر حملہ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج کے اہلکاروں نے فلسطین کے علاقے ام الحیران پر حملہ کرکے ایک فلسطینی مسلمان کو شہید کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی غاصب مسلح افواج کے اہلکاروں کے درمیان شمالی بیت المقدس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2015 کے آغاز سے اب تک فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی مسلح افواج کے اہلکاروں کے درمیان وقتا فوقتا جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

اسرائیلی مسلح اہلکاروں کی فائرنگ سے اب تک دسیوں فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں