سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 20 پاکستانیوں کی لاہور آمد

خبر کا کوڈ: 1300221 خدمت: پاکستان
پاکستانی ڈی پورٹ

سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 20 پاکستانی شہری لاہور پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 پاکستانی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بے دخل کئے جانے والے پاکستانی سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

سعودی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انھیں بے دخل کر دیا ہے۔ تمام افراد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے، جنہیں ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے  کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے 149،039 پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں