ایران نے بیلسٹک میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، الجبیر


ایران نے بیلسٹک میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، الجبیر

سعودی وزیر خارجہ نے ایران مخالف بیان بیازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ تہران بیلسٹک میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ایرانی حکام کی جانب سے معاہدے کی پاسداری کرنے پر منحصر ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش سے دور رہے گا۔

سعودی وزیرخارجہ جن کا ملک اندرونی اختلافات کا شکار ہے، کا کہنا ہے کہ ایران داخلی خلفشار کا شکار ہوچکا ہے۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا: ایران طاقت اور وسائل  کے اعتبار سے ایک محدود ملک ہے، داعش اور القاعدہ نے ایران کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک پر حملے کئے ہیں۔

الجبیر جن کے اسرائیل کے ساتھ نہایت دوستانہ اور قریبی تعلقات ہیں اور حالیہ مہینوں میں آل سعود اور آل یہود کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، نے کہا: ایران دہشتگردوں کی حمایت کرتا ہے اور بلیسٹک میزائل تجربے کرکے ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری