جنوبی افغانستان عدم تحفظ کا شکار، غیرملکی ادارے بند


جنوبی افغانستان عدم تحفظ کا شکار، غیرملکی ادارے بند

افغان حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات اور طالبان کی دھمکیوں کے پیش نظر بہت سے غیرملکی ادارے بند کردئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ھلمند کے حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران طالبان کی طرف سے پے درپے دھمکیاں دی گئیں ہیں جس کی وجہ سے متعدد غیر ملکی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

غیرملکی اداروں کا کہنا ہے کہ جب تک علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر نہیں ہوجاتی تب تک ادارے بند ہی رہیں گے۔

محمدخان نصرت کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں غیرملکی ادارے جیسے آر ڈی ایف، ڈی سی ای اور کہیں دوسرے اہم ادارے عدم تحفظ کی بنا پر بند کردئے گئے ہیں اور جو ادارے کام کررہے ہیں ان کو بھی بند کرنے کا قوی امکان موجود ہے۔

ھلمند کے صوبائی کونسل کے ذمہ دار (بریالی نظری) کا کہنا ہے کہ صوبے میں بدامنی اور عدم تحفظ کی وجہ سے تمام غیر ملکی ادارے بند ہونے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ھلمند میں 17 ملکی اور غیر ملکی ادارے مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان کے مختلف صوبے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور آئے دن دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری