پاکستان اگر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے تو پہلے دہشتگردی چھوڑے، مودی


پاکستان اگر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے تو پہلے دہشتگردی چھوڑے، مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات اور امن کے راستے پر چلنے کیلئے پاکستان کو دہشتگردی کے راستے سے دور جانا ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسیوں کیلئے میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ میں نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان سمیت تمام پڑوسی سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں، اسی لئے میں نے لاہور کا بھی سفر کیا لیکن بھارت اکیلے امن کے راستے پر نہیں چل سکتا، پاکستان کو بھی اس راستے پر چلنا ہوگا۔

پاکستان کا نام لئے بنا انہوں نے کہا کہ ہمارے جو پڑوسی تشدد، نفرت اور دہشتگردی پر یقین رکھتے ہیں انھیں نظرانداز اور  دنیا میں سفارتی طور پر تنہا کردینا چاہیے۔

نریندر مودی نے کہا کہ بھارتی حکومت نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ بھارت اور امریکہ نے اسٹریٹجک پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

روس کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس، بھارت کا ایک اٹل دوست ہے۔ صدر ولادیمر پیوٹن اور میں نے حال ہی میں باہمی دلچسپی کے امور پر طویل گفتگو کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری