ملائیشیا سے ڈی پورٹ کئے جانے والے 60 پاکستانیوں کی لاہور آمد


ملائیشیا سے ڈی پورٹ کئے جانے والے 60 پاکستانیوں کی لاہور آمد

ملائیشیا سے ڈی پورٹ کیے جانے والے 60 پاکستانی لاہور پہنچ گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، لاہور پہنچنے والے 60 پاکستانیوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی قانون شکنی نہیں کی، انہیں ایک کمپنی نے باقاعدہ ورکنگ ویزا پر ملائیشیا بھجوایا جسے انہوں نے تین لاکھ فی کس روپے ادا کیے تھے۔

متاثرین کے مطابق جب وہ ملائیشیا پہنچے تو پتہ چلا کہ کمپنی دیوالیہ ہو چکی ہے۔ وہاں ان کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ انہوں نے تین ماہ قید کی سزا کاٹی جس کے بعد ان کو ملک بدر کر دیا گیا۔

متاثرین نے پاکستانی حکومت سے کمپنی کے خلاف مناسب کارروائی کر کے اپنے پیسے واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز  بھی پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 پاکستانی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سالوں میں مختلف ممالک سے  کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری