المالکی امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے؛ "داعش تمہاری ہی پیداوار ہے"


المالکی امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے؛ "داعش تمہاری ہی پیداوار ہے"

عراق کے نائب صدر المالکی نے امریکی وزیرخارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ داعش تہماری حکومت کی ہی پیداوار ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق عراقی نائب صدر نوری المالکی نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ خونخوار درندہ صفت داعش کو اوباما انتظامیہ نے ہی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ نوری المالکی کا بیان جان کیری کے عراق کی صورت حال کے بارے میں جاری ہونے والے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

جان کیری نے کہا تھا کہ عراق میں داعش نوری المالکی کے دور حکومت میں پروان چڑھی، مالکی نے عراق کو نہایت کمزور بنادیا تھا جس کی وجہ سے انتہا پسند عناصر عراق تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

نوری المالکی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو امریکہ نے ہی بنایا ہے، داعش نے یمن، عراق اور شام میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کا خون کیا جس میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری