عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعظم پاکستان


عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن ایلفیون کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن ایلفیون کے ساتھ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج نہتے شہریوں پر مہلک اسلحے کا بےدریغ استعمال کر رہی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل وہاں کے باشندوں کو اقوام متحدہ کے فیصلے کے مطابق حق خودارادیت دینا ہے۔ جس سے بھارت 7 دہایئوں سے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ 

سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن ایلفیون نے بھارت کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے عالمی راہنماؤں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر آواز بلند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری