روس اور ترکی کا شمالی شام میں پہلا مشترکہ آپریشن، داعش کے 36 ٹھکانوں پر بمباری


روس اور ترکی کا شمالی شام میں پہلا مشترکہ آپریشن، داعش کے 36 ٹھکانوں پر بمباری

روسی وزارت دفاع نے شام کے شہر الباب کے قریب ماسکو اور انقرہ کے پہلے مشترکہ آپریشن کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسہ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کے جنگی طیاروں شام کے صوبہ حلب میں واقع الباب شہر کے قریب پہلی مشترکہ کاروائی انجام دی ہے۔

سرگئی رودسکوی نے سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن شامی حکومت کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور ترکی کے جنگی طیاروں نے اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے تاکید کی: یہ روس اور ترکی کی پہلی مشترکہ کاروائی ہے جو دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف شام کے شمال میں واقع الباب شہر کے نزدیک انجام پائی ہے۔

الباب شہر ترک سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو ابھی تک شمال، مغرب اور مشرق کی جانب سے ترک افواج کے محاصرے میں ہے۔

ترکی نے گزشتہ سال 24 اگست کو شام میں فوجی مداخلت کرکے "درع الفرات" نامی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور الباب شہر کو بارھا داعش کے بہانے نشانہ بنایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری