فائر فائٹرز کی شجاعت اور فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں/ شہادت پر دل میں رنج و غم ہے


فائر فائٹرز کی شجاعت اور فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں/ شہادت پر دل میں رنج و غم ہے

امام خامنہ ای نے پلاسکو شاپنگ مال حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فائر فائٹرز کی شجاعت اور فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: آگ بجھانے والے عملے کی شجاعت اور فداکاری قابل تحسین ہے اور ان کی شہادت پر دل میں رنج و غم ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران میں و اقع پلاسکو شاپنگ مال میں شہید ہونے والے فائر فائٹرز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: آگ بجھانے والے عملے کی شجاعت اور فداکاری قابل تحسین ہے اور ان کی شہادت پر دل غمزدہ ہے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا: شہر کے مرکز میں واقع عمارت میں آگ لگنے اور اس کے بعد منہدم ہونے پر سخت دکھ اور افسوس ہوا ہے لیکن فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے فداکاری کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیا اور اپنی ڈیوٹی کے دوران دوسروں کی جان بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں اللہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔

امام خامنہ ای نے اعلیٰ حکام کی مجاہدانہ کوشش کی تعریف کرتے ہوئے انھیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال متاثرہ افراد کو نجات دلانے کیلئے کوششیں کی جائیں۔ تمام مسئولین کو چاہئے کہ جس طرح ان چند گھنٹوں کے دوران مجاہدانہ اقدامات انجام دئے، اس حادثے کی تحقیقات کیلئے ایسے ہی اقدامات جاری رکھیں اور اس مسئلے کو تمام مسائل پر ترجیح دیدیں۔

خداوند آپ کی مدد فرمائے ان‌شاءالله.
سیدعلی خامنه­‌ای
30 دی‌ماه 1395

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری