نومنتخب امریکی صدر آج حلف اٹھائیں گے

خبر کا کوڈ: 1302035 خدمت: دنیا
ترامپ

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدے کا حلف اٹھانے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر چیف جسٹس جان رابرٹس سے امریکا کے 45ویں صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر کو آج تمام اختیارات مل جائیں گے۔

حلف برداری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ریبپلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ساتھ نہایت سخت مقابلے کے بعد امریکا کے 45ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں