مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے، جنرل (ر) راحیل شریف


مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے، جنرل (ر) راحیل شریف

پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف نے مقبوضہ کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں پاکستانی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے اور اس کا حل انتہائی ضروری ہے، خصوصاً جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کےلئے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو وہاں کی عوام کی امیدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جانا چاہئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری