ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مخالفین کے مظاہرے + وڈیو

خبر کا کوڈ: 1302259 خدمت: دنیا
تظاهرات ضد ترامپ

امریکی عوام کی جانب سے واشنگٹن میں ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل مظاہرے کئے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی عوام نے نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

ٹرمپ کے مخالفین نے یہ مظاہرے دارالحکومت واشنگٹن میں کئے ہیں جہاں آج ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے امریکہ کی نئی حکومت اور ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض مخالف خواتین کل ہفتہ کو وسیع پیمانے پر مظاہروں کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری