بریکینگ نیوز؛

پاراچنار سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ، 22 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی + لسٹ و تصاویر

خبر کا کوڈ: 1302635 خدمت: پاکستان
پاراچنار

ابتدائی رپورٹس کے مطابق پارا چنار کی سبزی منڈی میں خودکشی دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک 22 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق پارا چنار کی سبزی منڈی میں خودکشی دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک 22 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو پارا چنار ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچایا جا رہا ہے۔

اب تک کے شہداء کے نام

یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2015 میں بھی پارا چنار کے عید گاہ لنڈا بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ پارا چنار پاک افغان سرحد پر قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری