آرمی چیف کی سعودی سفیر سے ملاقات؛

پاکستانی فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے

خبر کا کوڈ: 1302706 خدمت: پاکستان
باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے۔

راولپنڈی میں واقع پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سعودی عرب کے سفیر نے باہمی امورسمیت دفاع اورفوجی تربیت میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

    تازہ ترین خبریں