آستانہ اجلاس؛ ایرانی اعلیٰ حکام کا وفد قزاقستان روانہ


آستانہ اجلاس؛ ایرانی اعلیٰ حکام کا وفد قزاقستان روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور کی قیادت میں اعلیٰ حکام کا وفد شام سے متعلق ہونے والے آستانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے قزاقستان روانہ ہوگیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے عرب اور افریقی ممالک کے امور کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری کی قیادت میں اعلیٰ حکام کا وفد آج دوپہر تک شام سے متعلق ہونے والے آستانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے قزاقستان پہنچ رہا ہے۔

ایرانی اہلکاروں کا وفد قزاقستان میں شام کے سیاسی بحران کے حل کے لئے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ قزاقستان میں شام سے متعلق سہ فریقی ( ایران، روس اور ترکی) اجلاس منعقد ہورہا ہے۔

اجلاس کی میزبانی قزاقستان کررہا ہے جس میں شام میں امن و امان کی صورتحال، شامی قوم کے اتحاد، دہشت گردی کے خاتمے، شامی اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات جیسے مسائل پر بحث کی جائے گی۔

قزاقستان کے دارالحکومت میں سہ فریقی اجلاس دو دن تک جاری رہے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری