شمالی کوریا کا ٹرمپ کو حلف برداری پر تحفہ: بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کر دیا


شمالی کوریا کا ٹرمپ کو حلف برداری پر تحفہ: بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کر دیا

شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو اپنا موقف واضح کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کے حلف اٹھانے کے موقع پر شمالی کوریا نے بھی نئی امریکی انتظامیہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے عین اسی روز بیلسٹک میزائل کے تجربے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر کے عین حلف برداری کے موقع پر میزائل تجربے کا مقصد امریکا کی نئی آنے والی حکومت کو پیغام دینا تھا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کا نیا میزائل سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وہی انجن استعمال کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اپریل میں کئے گئے میزائل تجربے میں استعمال کیا گیا تھا۔

دھیان رہے کہ شمالی کوریا پچھلے 11 سال میں 5 ایٹمی اور کئی میزائل تجربے کر چکا ہے۔ اسی وجہ سے یہ امریکہ اور دوسرے ممالک کی شدید مذمت کی زد میں ہے۔ 

چند ماہ قبل ہونے والے شمالی کوریا کے پانچویں اور اب تک کے سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد امریکہ نے اس پر پابندیاں مزید بڑھا دی تھیں تاہم، شمالی کوریا ایٹمی تجربوں کو اپنا حق مانتا ہے اور اس سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔

اس عزم کا وہ زبانی اور عملی طور پر گاہے بگاہے اظہار کرتا رہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری