فلسطینی مظاہرین پر شیلنگ، درجنوں جوان زخمی


فلسطینی مظاہرین پر شیلنگ، درجنوں جوان زخمی

اسرائیلی غاصب فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ اور آنسوگیس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں ہفتہ وار فلسطینی مظاہروں کو طاقت کے زور پر ختم کروانے کی کوشش کرتے ہوئے دسیوں فلسطینی جوانوں کو شدید زخمی کردیا ہے۔

فلسطینی میڈیا سیل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی غاصب فوج نے فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہروں کو روکنے کے لئے فلسطین کے مختلف علاقوں جیسے رام الله، الخلیل، بیت لحم، نابلس، جنین و ... میں بے جا طاقت کا استعمال کرکے درجنوں فلسطینی جوانوں کو زخمی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کی وجہ سے جوان مشتعل ہوگئے اور اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے کئی جوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں جوانوں کو گولیاں لگی ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی جوان اسرائیل کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں کا اہتمام کرتے ہیں جن کو کچلنے کے لئے صہیونی حکومت طاقت کا بے دریغ استمال کرتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری