پاکستانی بیٹی "ثمینہ بیگ" کے نام ایک اور اعزاز

خبر کا کوڈ: 1302865 خدمت: پاکستان
ثمینہ بیگ

پاکستان کی قابل فخر کوہ پیما ثمینہ بیگ نے شمشال پیک اکیسپیڈیشن کو لیڈ کیا اور منفی 40 درجہ حرارت پر ایک ایسی نامعلوم چوٹی بھی سر کر ڈالی جسے آج تک کسی نے دریافت نہیں کیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نیشنل ویمن ونٹر ایکسپی ڈیڈیشن کی نگران پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر اپر ہنزہ میں موجود منگلگ کی چوٹی کو سر کرنے کا منصوبہ تھا لیکن بعض مسائل کی وجہ سے بوسم پاس ائیریا شمشال نامی چوٹی کو پہلے سر کیا گیا جسے اس سے قبل کسی نے سرنہیں کیا تھا۔

موسم سرما میں ہونے والا یہ ایکسپیڈیشن اس لحاظ سے منفرد تھا کہ کلائمبرز کو باقائدہ ٹریننگ دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ثمینہ بیگ کی سربراہی میں خواتین کوہ پیماؤں نے 5600 میٹرز برفیلی چوٹی سر کی جہاں درجہ حرارت منفی چالیس کے قریب تھا۔

یاد رہے کہ ثمینہ بیگ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماوئٹ ایورسٹ سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے محض 21 برس کی عمر میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری