اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ کی شہزادہ ترکی الفیصل سے ملاقات + تصویر


اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ کی شہزادہ ترکی الفیصل سے ملاقات + تصویر

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی سابق وزیرخارجہ نے ٹویٹر پر  سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر کے نیچے اسرائیلی سابق وزیر لیونی نے لکھا ہے کہ ڈیووس میں سعودی شہزادہ ترکی الفیصل، اردن کے وزیرخارجہ اور فلسطینی بینک کے سرابراہ کے ساتھ خطے کے سیاسی امور پر ہونے والے اجلاس کے بعد۔

واضح رہے کہ سعودی حکام آل یہود کے ساتھ ملاقاتوں میں سرگرم ہیں اس قسم کی کئی ملاقاتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

ترکی الفیصل، اس سے پہلے صہیونی ملٹری انٹیلی جنس چیف عاموس، سیکورٹی کے مشیر عامی درور اور نائب وزیر خارجہ دوری گلڈ کے ساتھ کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

ترکی الفیصل، فیصل عبدالعزیز کا آٹھواں بیٹا ہے جسے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ترکی الفیصل نے آل سعود اور آل یہود کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔

سعودی شہزادے نے اسرائیلی غاصب حکومت کے خفیہ اداروں کے سربراہوں سمیت کئی سیاسی اہلکاروں سے خفیہ یا علنی ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں میئر شطریت، ڈان مریڈور، عاموس ایڈلین اور سابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ شامل ہیں۔

ترکی الفیصل نے آل یہود کے وزیر اقتصاد یائیر لابید سے بھی کئی مرتبہ ملاقاتیں کی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری