پنجاب؛ شادی کی تقریب ماتم کدہ میں تبدیل، ناقص کھانے کے باعث 2 ہلاک 40 افراد متاثر


پنجاب؛ شادی کی تقریب ماتم کدہ میں تبدیل، ناقص کھانے کے باعث 2 ہلاک 40 افراد متاثر

کلر سیداں میں شادی کی تقریب کے موقع پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 افراد جاں بحق اور 40 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، پنجاب کے شمال میں واقع شہر کلر سیداں میں شادی کی تقریب کے موقع پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 افراد جاں بحق  جبکہ  40 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ناقص کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ   ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری