اٹلی، طالب علموں کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی، 16 ہلاک

خبر کا کوڈ: 1303053 خدمت: دنیا
اتوبوس سوخته

اٹلی میں طالب علموں کو لے جانے والی ایک بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16 طالب علم ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی اٹلی میں طالب علموں کی ایک بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم سے کم 16 طالب جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایک بس طالب علموں کو لے کر جارہی تھی کہ اچانک بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔

بجلی کے کھمبے سے تصادم کی وجہ سے بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتجے میں کم سے کم 16 طالب ہلاک ہوگئے۔

اٹلی  کی فائربرگیڈ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 39 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ بعض طالب علم بس سے باہر گرپڑے اور بعض بس کے اندر ہی آگ میں جھلس گئے۔

بس میں سوار طالب علموں کی عمریں 14 سے 18 سال تک تھیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری