جدہ میں مسلح تصادم، دو خودکش حملہ آور ہلاک

سعودی عرب کے صوبے جدہ میں سیکورٹی فورسز کی نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

جده

تسنیم نیوز نے سعودی روزنامہ عکاظ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج علی الصبح سعودی سیکورٹی فورسز نے صوبہ جدہ کے علاقے الحرازات میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔

آپریشن کے دوران مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں اور دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

روزنامہ عکاظ کے مطابق، خودکش بمباروں نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچنے کی خاطر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے 2014 سے اب تک سعودی عرب میں کئی حملے کیا ہے۔

گزشتہ سال ایک خودکش بمبار نے خود کو جدہ میں امریکی قونصل خانے کے سامنے اڑا دیا تھا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری