ایران کی پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت


ایران کی پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پارچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے سرحدی علاقے پاراچنار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

بہرام قاسمی  نے بم دھماکے میں شہید اور زخمی  ہونے والوں کے خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے افغانستان کے متصل قبائلی علاقے پاراچنار کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے میں 25 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

قاسمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی خطے اور عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے، دہشتگرد بغیر کسی رعایت کے جہاں موقع ملے وہاں کارروائی کرتے ہیں، خطے کے ممالک کو چاہئے دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری