لیبیا میں اطالوی سفارتخانے کے سامنے دھماکہ


لیبیا میں اطالوی سفارتخانے کے سامنے دھماکہ

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اطالوی سفارتخانے کے سامنے ایک کار بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طرابلس میں اطالوی سفارتخانے کے قریب کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیبیا کی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

لیبیائی ھلال احمر کے ایک عہدیدار «حسام الطابونی» کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کے قریب ایک گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد جھلسنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں جن کے بارے میں ڈی این اے ٹسٹ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری