آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زخمیوں کی عیادت کرنے پاراچنار پہنچ گئے


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زخمیوں کی عیادت کرنے پاراچنار پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار کا دورہ کیا اور ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاراچنار سانحے میں زخمی ہونے والے شہروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار کا دورہ کیا اور ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

پارا چنار دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مشکوک افراد سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق جائے حادثہ سے ملنے والے جسمانی اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوا دیےہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری