سی پیک کی سیکورٹی کیلئے خصوصی ڈویژن قائم، نوٹیفکیشن جاری


سی پیک کی سیکورٹی کیلئے خصوصی ڈویژن قائم، نوٹیفکیشن جاری

خصوصی سیکورٹی ڈویژن پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرنےو الے چینی کارکنوں کی حفاظت کرے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان نے پچپن ارب ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے تحفظ کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، خصوصی سیکورٹی ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں اور ان منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی کارکنوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈویژن فوج کی 9 بٹالین اور 13700 اہلکاروں کے ساتھ 6 سول ونگز پر مشتمل ہے۔

منصوبہ بندی ڈویژن کے ایک عہدیدار کے مطابق صوبوں کی طرف سے اس سلسلے میں ضروری درخواستوں کی وصولی کے بعد وزارت داخلہ ان اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کرے گی۔

یاد رہے کہ چین پہلے ہی مشترکہ تعاون کمیٹی کے حال ہی میں بیجنگ میں ہونیوالے چھٹے اجلاس میں ان منصوبوں کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرچکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری