ٹرمپ نے تمام امریکی سفیروں کو عہدے سے برطرف کر دیا


ٹرمپ نے تمام امریکی سفیروں کو عہدے سے برطرف کر دیا

ٹرمپ نے دنیا بھر میں متبادل لائے بغیر تمام امریکی سفیروں کو عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نئے امریکی صدر نے دنیا بھر میں اوباما کی جانب سے مقرر کئے گئے تمام سفیروں کو کام چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک، ایجنسیوں اور ایشوز پر مقرر 80 سفیروں کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ان سفیروں میں خواتین کے مسائل پر عالمی سفیر بھی شامل ہے۔

عام پالیسی کے تحت نئی انتظامیہ کے آغاز کے ساتھ ہی سیاسی طور پر تعینات سفیر استعفیٰ دے دیتے ہیں لیکن یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ متبادل سفیروں کی نامزدگیوں سے قبل ہی تمام سفیروں کو فارغ کیا گیا۔

اس فیصلے کے بعد امریکہ کا جرمنی، برطانیہ اور کینیڈا سمیت اہم اتحادیوں سے براہ راست رابطے ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسی طرح چین، بھارت، جاپان، سعودی عرب جیسے ملکوں کو بھی متبادل سفیروں کی تعیناتی کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری