امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقیں
شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے امریکہ نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر 3 روزہ مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مل کر 3 روزہ مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یو ایس بیڈ ملٹری ڈاٹ کام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان 3 روز مشقوں کا آغاز شمالی کوریا کے ممکنہ بحرالبراعظمی میزائل تجربے کی تشویش کے باعث کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگی جہاز، میزائلوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں تباہ کرنے والا نظام بھی ان مشقوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک بین البراعظمی میزائل کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔