امریکہ سے 7 جدید ریلوے انجن پاکستان پہنچ گئے


امریکہ سے 7 جدید ریلوے انجن پاکستان پہنچ گئے

امریکا سے درآمد کئے جانے والے 55 جدید ریل انجنوں میں سے 7 انجنوں پر مشتمل پہلی کھیپ کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر محمد وقاص نے بتایا کہ یہ انجن آج ریلوے حکام کے حوالے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انجن 4000 ہارس پاور کے ہیں اور یہ ساہیوال بجلی گھر کو کوئلے کی فراہمی کے لئے بھی استعمال کئے جائیں گے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ باقی 48 انجن بھی رواں سال پاکستان ریلوے کے حوالے کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جون 2015 میں پاکستان ریلوے اور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ معاہدے کے تحت جنرل الیکٹرک پاکستان ریلوے کو ڈیزل سے چلنے والے 55 انجن فراہم کرے گی۔

4000 سے 4500 ہارس پاور کے یہ انجن ریلوے میں اب تک کے سب سے طاقتور انجن ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری