ایران نےحج مذاکرات کے لئے وفد کا اعلان کردیا


ایران نےحج مذاکرات کے لئے وفد کا اعلان کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی حج و زیارت کی وزارت نے سعودی حکام سے حج کے متعلق ابتدائی مذاکرات کے لئے وفد کا اعلان کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حج و زیارت کے امور میں امام خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر کا کہنا ہے کہ حج کے متعلق سعودی حکام سے مذاکرات کار گروہ کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

ولی فقیہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امید ہے سعودی حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم سعودی حکام سے حجاج کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائشی انتظامات، میڈیکل اور ثقافتی جیسے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے امور کے سربراہ حمید محمدی کا کہنا ہے: رواں سال ایران سے 80 ہزار سے زائد حجاج مکہ مکرمہ جائیں گے، جس کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال سعودی حکام نے اسلامی جمہوری ایران کے حجاج کو حج کرنے سے روک دیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری