بغداد میں دوکار بم دھماکے، متعدد شہری شہید اور زخمی


بغداد میں دوکار بم دھماکے، متعدد شہری شہید اور زخمی

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، عراق کے دارالحکومت میں دو کار بم دھماکوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

دھماکے بغداد شہر کے مرکز میں کئے گئے ہیں۔

دھماکے میں شہید یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ موصل میں داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس گروہ کی جانب سے ملک کے دوسرے شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری