پاکستان کا "ابابیل" میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ


پاکستان کا "ابابیل" میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ

پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابابیل میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ابابیل میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ایس ایس ایم ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلومیٹر ہے، جو ایک سے زیادہ وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ مختلف ٹھکانوں کو تباہ کرسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ بہترین میزائل دشمن کے ریڈار کو بھی باآسانی دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے اس سلسلے میں میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسی طرح وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارک باد دی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاک فوج کے انجینئرز کی سخت محنت کو سراہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری