سعودی فوجی بیرکوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ


سعودی فوجی بیرکوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ باب المندب میں سعودی فوج کے بیرکوں پر یمنی فوج نے بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے اتحادی افواج کے ایک اہم مرکز پر بیلیسٹک میزائل حملہ کیا ہے، جس سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات یمنی فوج نے سعودی اتحادیوں کے کیمپ میزائل پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

باب المندب میں رات گئے یمنی فوج نے ایک میزائل داغا جو ٹھیک نشانے پر لگا، حملے کے بعد سعودی فوجی ایمبولینسز ہلاک ہونے والوں کو لے جانے کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

یمن کے خلاف سعودی کے اتحادی حملوں کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آل سعود کی نیندیں اڑا دیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کے 80 فیصد بنیادی ڈھانچے سعودے حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری