العالم چینل نے یمن کے شہر المخا میں سعودی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا/ تصویری رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1307018 خدمت: اسلامی بیداری
یمن

العالم چینل کے نامہ نگار نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے یمن کے صوبہ تعز کے ساحلی شہر المخا پر قبضہ جمانے پر مبنی سعودی پروپیگنڈے کو بےنقاب کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق العالم چینل کے نمائندے نے یمن سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز بدربہ منصور ہادی سے وابستہ دہشتگردوں کے المخا شہر پر حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایک یمنی فوجی کمانڈر کا العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ہم وطنوں کا اطمینان دیا جاتا ہے کہ المخا شہر یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے زیر قبضہ ہے اور اس شہر میں ستمکاروں کے قدم جمانے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ ستمکاروں اور غاصبوں سے وابستہ میڈیا اداروں کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور جھڑپیں المخا کے جنوب سے 10 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر جاری ہیں۔

تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری