کویتی وزیرخارجہ کا دورہ ایران دوطرفہ تعلقات اور مشاورت کے ساتھ انجام پذیر ہوگا


کویتی وزیرخارجہ کا دورہ ایران دوطرفہ تعلقات اور مشاورت کے ساتھ انجام پذیر ہوگا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کویتی وزیر خارجہ کے ایران دورے کے بارے میں کہنا تھا کہ دونوں ہمسایہ ممالک بے پناہ مشترکات کے پیش نظر ماضی میں بھی بات چیت اور مشاورت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ کویت کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران کا مقصد دونوں  ھمسایہ ممالک کے درمیان پائے جانے والے مشترکہ مفادات کو فروغ دینا ہے۔

قاسمی کا کہنا تھا کہ کویت اور اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سارے مشترکہ مفادات بھی رکھتے ہیں، کویتی وزیرخارجہ کا دورہ تہران انہی مشترکہ مفادات کے فروغ کےلئے انجام پارہا ہے۔

کویتی وزیرخارجہ کے ساتھ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے استحکام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قاسمی نے مزید کہا: کویتی رہنما اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے  بین الاقوامی اور خطے کے مسائل سمیت دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کے لئے امیر کویت کا اہم پیغام لے کر آئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری