امام خامنہ ای کا سنیما کے بارے میں اظہار خیال + ویڈیو


امام خامنہ ای کا سنیما کے بارے میں اظہار خیال + ویڈیو

امام خامنہ ای نے مختلف مواقع پر شخصیت ساز ہنر اور اسٹریٹجک آلے کے طور پر سنیما کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: سنیما ملک کی ترقی کی کنجی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر انقلاب کے دفتر کی سائٹ نے ایک ٹیزر کہ جس میں امام خامنہ ای کے سنیما کے میڈیم سے متعلق بیانات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، کو جاری کرتے ہوئے 35ویں فجر فلم فیسٹیول کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس ٹیزر کا اہم ترین عنوان یہ ہے: "آج اس ملک کی ترقی کی کنجی سنیما ہے۔" سنیما کی اہمیت کے بارے میں امام خامنہ ای کا صرف یہ ایک جملہ نہیں ہے۔ انہوں نے 10 دسمبر 2013ء کو ثقافتی انقلاب کی اعلیٰ کونسل کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا کے ابعاد میں سے سنیما کو ذرائع ابلاغ کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہیں: "آج اثر انداز ہونے کے لحاظ سے سنیما کی مانند کوئی چیز نہیں۔" «سنیما نہایت پرکشش عنصر ہے، ذرائع ابلاغ کا بہترین ذریعہ ہے، یعنی حقیقت میں آج کے دور میں سنیما کی مانند کوئی چیز اثرانداز نہیں ہوتی۔» امام خامنہ ای نے جو موضوع پیش کیا ہے ایک معمولی بیان نہیں بلکہ ایک روڈ میپ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے ایک واضح اور روشن پیغام ہے اور جو چاہتے ہیں کہ مواصلات کی دنیا میں ان کی سوچ کے لئے کوئی جگہ موجود ہو۔ اس موضوع کی صداقت کو امام خامنہ ای کے سنیما کے بارے میں دیگر بیانات کا مطالعہ کرکے بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ سنیما کہ جس کو امام خامنہ ای ملک کی ترقی کی کنجی سمجھتے ہیں، «میں کہتا ہوں کہ یہ چابی اب آپ (فلم سازوں) کے ہاتھ میں۔ میں اسی کو سنیما کی شان سمجھتا ہوں۔ میں کہتا ہوں کہ آج ملک کی ترقی کا زیادہ دارومدار آپ پر ہے۔ 13 جون 2006ء کو سنیما اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز سے ملاقات میں» تین خصوصیات بتائی گئیں، متعھد، دینی اور انقلابی، لیکن ان خصوصیات کے کیا معنی ہیں اور ان کو کس طریقے سے ملک کی ترقی کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے؟

اگلی یادداشت میں ان سوالات کے جوابات دئے جائیں گے۔    

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری