سعودی عرب کی جانب سے سوات ایکسپریس کی تعمیر میں تعاون کا اعلان


سعودی عرب کی جانب سے سوات ایکسپریس کی تعمیر میں تعاون کا اعلان

سعودی عرب نے پاکستانی حکومت کو سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 3ارب 40کروڑ روپے کی امداد دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 113 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے چکدارا کو کالام کے ساتھ ملائے گی۔

واضح رہے کہ ایکسپریس وے اس وقت خیبر پختون خواہ میں زیر تعمیر ہے جو کہ نوشہرہ سے ہوتی ہوئی سوات میں چکدارا، سوابی مردان اور مالاکنڈ کو آپس میں جوڑے گی۔

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ چار لینز پر مشتمل ایکسپریس وے ملک میں تجارت، کاروبار اور سیاحت بڑھانے میں نہایت کارآمد ثابت ہو گی۔

یاد رہے کہ ایکسپریس وے کی تعمیر گزشتہ برس اگست میں شروع ہوئی تھی جس کا تخمینہ 38بلین روپے لگایا گیا ہے۔

ایکسپریس وے کی تعمیر 15 مہینوں میں مکمل ہو گی۔

خیال رہے کہ منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی نوشہرہ سے چکدارا کا سفری وقت تین گھنٹے سے کم ہو کر محض 1گھنٹہ رہ جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری