بشار الاسد: ایران شام کا سب سے بڑا حامی ہے


بشار الاسد: ایران شام کا سب سے بڑا حامی ہے

شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی سپیکر کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کے ساتھ ملاقات میں کہا: ایران شام بحران کے چھ سالہ بحران کے دوران دمشق کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے سپیکر کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور حسین امیر عبداللہیان نے شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عبداللہیان کو گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے ہیں، نے شامی صدر کو میدان جنگ اور قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے مذاکرات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

بشارالاسد نے اس موقع پر ایران کو چھ سالہ شام بحران کے دوران سب سے بڑا حامی قرار دیا اور حلب میں شامی حکومت کی دہشتگردوں پر کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایران بھی ان کامیابیوں میں برابر کا شریک ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری