ایرانی رہنما آج پاکستان کا دورہ کریں گے


ایرانی رہنما آج پاکستان کا دورہ کریں گے

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی اینڈ فارن پالیسی کمشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

وہ پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

باہم ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے علاوہ خطے میں قیام امن اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق، علاء الدین بروجردی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مزید نزدیکیاں وقوع پذیر ہونگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری