26 جنوری؛ بھارت کا یوم جمہوریہ، عرب امارات کے ولی عہد مہمان خصوصی


26 جنوری؛ بھارت کا یوم جمہوریہ، عرب امارات کے ولی عہد مہمان خصوصی

آج 26 جنوری کو بھارت میں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے جس میں عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان بطور مہمان خصوصی شرکت فرما رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آج 26 جنوری کو پورے بھارت میں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔

عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں بھارتی افواج نے مسلح پریڈ کی۔

پریڈ میں ٹینکوں اور جنگی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا جبکہ آسمان پر جنگی جہاز مختلف کرتب دکھاتے ہوئے حاضرین کی داد سمیٹتے رہے۔

اسی دوران ایک ثقافتی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں بھارت کی مختلف تہذیبیں دکھائی گئیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں راج پاتھ کے مقام پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں عرب امارات کے  محمد بن زائد النہیان، ان کے وفد اور بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ محمد بن زائد النہیان اپنے اعلیٰ وفد کے ہمراہ بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

دوسری جانب بھارت سے یکجہتی کی علامت کے طور پر دبئی میں برج الخلیفہ کو بھارتی ترنگے کے رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری