سعودی فورسز نے العوامیہ کے تمام خارجی اور داخلی راستے بند کردیے


سعودی فورسز نے العوامیہ کے تمام خارجی اور داخلی راستے بند کردیے

سعودی حکومتی فورسز نے ملک کے مشرق میں واقع العوامیہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ہرقسم کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سرگرم سعودی باشندوں کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے العوامیہ شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔

سعودی اہلکاروں نے العوامیہ شہر کا محاصرہ کرلیا ہے اور تمام شہریوں پر داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ العوامیہ شہر میں 30 ہزار سے زائد شہری محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

موصولہ خبروں کے مطابق آل سعود حکومت نے العوامیہ  شہر کو بجلی کی ترسیل بھی بند کردی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت سے ایسا لگتا ہے کہ فوج شہر کو ویران کرنا چاہتی ہے۔

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے العوامیہ کے شہریوں کو مکانات خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، العوامیہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کیلئے کسی متبادل جگہ کا تعین بھی نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ العوامیہ کے شہریوں نے آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے کرکے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی تھی۔

العوامیہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ آل سعود بے جا شہریوں کو تنگ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ایک شہری کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا گیا تھا جس کے بعد عوام کے اندر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری