ایرانی رہنما: پاکستانی حکومت پاک،ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کرے + تصاویر


ایرانی رہنما: پاکستانی حکومت پاک،ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کرے + تصاویر

سنئیر ایرانی نے اپنے دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید سے اہم ملاقاتیں کیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سنئیر ایرانی رکن مجلس، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علاو الدین بروجردی نے دورہ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔

دورہ پاکستان کے دوران ایرانی رہنما نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے اس موقع پر کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور اقتصادی ترقی پاکستان کی پالیسی کی اہم ترجیح ہے لہذا ہم نے شام، یمن اور لیبیا میں نہ مداخلت کی اور نہ ہی کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی اندرونی سلامتی اور اقتصادی خوشحالی پر توجہ رکھی ہے اور کبھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا خواہاں نہیں۔

سرتاج عزیر نے پاک، ایران اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے اسلام آباد اور تہران کے درمیان بینکاری نظام اور دوطرفہ تعاون کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا اور بتایا کہ پاکستانی سٹیٹ بینک اس حوالے سے موجود رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

سرتاج عزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران میں امن اور استحکام، افغانستان میں امن اور استحکام سے منسلک ہے اس لئے پاکستان ہر صورت میں افغاستان میں سلامتی و استحکام کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاک-چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، ایران سمیت خطے کے دوسرے ممالک کی اس منصوبے میں دلچسپی اور شراکت داری کا خیرمقدم کرتی ہے.

علاء الدین بروجردی نے پاک،ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حصے کی پائپ لائن بچھانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی مجلس کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ گزشتہ روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جس کا مقصد پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے اہم مذاکرات کرنا ہے۔

اس دورے کا ایک اور مقصد پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین اور پارلیمنٹ اسپیکر کو تہران میں آئندہ ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے ایرانی اسپیکر کا باضباطہ دعوت نامہ پیش کرنا تھا.

اس کے علاوہ پاکستانی سینیٹ کے چئیرمین رضا ربانی کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے تہران میں آئندہ ہونے والی عالمی فلسطین کانفرس میں شرکت کے لئے ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کا دعوت نامہ باضابطہ طور پر پاکستانی سینیٹ چئیرمین کو پیش کردیا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری