کبھی کاروبار کی مندی سے خائف تو کبھی فن کی خدمت کا بہانہ/ پاکستان میں بھارتی فلموں پر عائد پابندی ختم


کبھی کاروبار کی مندی سے خائف تو کبھی فن کی خدمت کا بہانہ/ پاکستان میں بھارتی فلموں پر عائد پابندی ختم

یاد رہے کہ نہ تو بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کا فیصلہ نیا تھا اور نہ ہی اس فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ نیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانی سینما گھروں سے بھارتی فلموں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

عوام کی جانب سے اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے تاہم زیادہ تر افراد اس فیصلے کی مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں مسلسل بڑھتے ہوئے مظالم اور بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کیخلاف احتجاج کے طور پر پاکستان میں 4 ماہ بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں بھارتی ٹی وی چینلز بھی ملک بھر میں بند کردیئے گئے تھے۔

تاہم پاکستانی سنیما مالکان کی جانب سے کاروبار متاثر ہونے پر حکومت سے بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلد ہی بھارتی فلمیں ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ نہ تو بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کا فیصلہ نیا تھا اور نہ ہی اس فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ نیا ہے۔

کبھی پاکستان پر حملہ کر دینے کے ردعمل میں تو کبھی مقبوضہ کشمیر کے نہتوں پر ظلم کی حدیں پار کر جانے پر احتجاج کے طور پر پاکستان میں متعدد بار بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جا چکی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ پابندی زیادہ عرصے قائم نہیں رہ پاتی۔

کبھی کاروبار کی مندی سے خائف ہو کر اور کبھی فن کی خدمت کا بہانہ بنا کر شھیدوں کا لہو بھلا دیا جاتا ہے اور بھارتی فلمیں پاکستانی سینماؤں کی زینت بن جاتی ہیں اور گلیوں کوچوں کی دیواروں پر سے کشمیر کے حق میں لکھے گئے نعرے مٹا کر بھارتی فلموں کے اشتہارات لگ جاتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری