میکسیکو کے صدر نے دورہ امریکہ منسوخ کر دیا / ٹرمپ کا خیرمقدم


میکسیکو کے صدر نے دورہ امریکہ منسوخ کر دیا / ٹرمپ کا خیرمقدم

ٹرمپ کے میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے اعلان نے امریکہ اور میکسیکو میں سفارتی دیوار کھڑی کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا ہے جبکہ دوسری جانب صدر ٹرمپ کا  ردعمل بھی کچھ، تم روٹھے ہم چھوٹے قسم کا سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ منسوخ کردیا کیونکہ جب تک میکسیکو امریکہ کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرے گا ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ میکسیکو کے صدر اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر بات چیت ہونا تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری