ایران کے صوبہ کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ


ایران کے صوبہ کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صوبے کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

صوبہ کرمان کے علاقے بزنجان میں  آج صبح 03:48:29 پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔