کینیا میں الشباب کا فوجی بیس پر دھاوا، 50 سے زائد فوجی ہلاک


کینیا میں الشباب کا فوجی بیس پر دھاوا، 50 سے زائد فوجی ہلاک

صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں۔

اس حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد اُن کے جنگجوؤں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب کینیا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

جبکہ مقامی میڈیا نے بھی الشباب کے دعوے کی تائید کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ حملے میں کینیا کی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری