ملا ہیبت اللہ کی جانب سے 24 سینیئر افغان طالبان رہنما کی نامزدگی

خبر کا کوڈ: 1309839 خدمت: دنیا
ملا هیبت الله

افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے اس گروہ کے 24 سینیئر رہنماؤں کو نامزد کیا ہے جن میں سے 16 رہنماؤں کو گورنر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے 34 صوبوں کیلئے 24 سینیئر رہنماؤں کو نامزد کیا ہے جو اہم امور میں زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان میں سے 16 رہنماؤں کو گورنر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

رویٹرز کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 24 نئے افغان طالبان رہنماؤں کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری